کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےملک بھر کے تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایت کردی ہے کہ وہ خوردنی اشیا کی ملک سے باہر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے متحرک ہوجائیں،ایف بی آر ہیڈکواٹر سے اس ضمن میں جاری نوٹفکیشن کے مطابق تمام فیلڈ فارمشنز اور انفورسمنٹ یونٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیںہے کہ کھانے کی اشیاء کی ملک سے باہر سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ایف بی آر ہیڈ کواٹر کو ارسال کریں گی ذرائع کے مطابق اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیںبرتی جائے گی۔