• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈ سے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کرائم برانچ نے سریاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق حب چوکی کے علاقے میںگزشتہ سال ذاتی رنجش پر غلام رضا نےاپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے قریبی رشتے دار کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ حب پولیس نے درج کیا تھا تاہم لواحقین نے کیس کرائم برانچ منتقل کرایا جس پر ڈی آئی جی ڈاکٹر فرحان زاہد نےایس ایس پی انوسٹی گیشن خورشید احمد بلوچ اور ڈی ایس پی کمال خان کاکڑ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ روز سریاب روڈ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مرکزی ملزم غلا م رضا کو گرفتار کر کے ٹی ٹی قبضے میں لےلی۔
کوئٹہ سے مزید