کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)مغربی بائی پاس ہزارہ ٹائون کراس پل کے نتیجے سے ملنے والی بوری بندلاش کی شناخت ہو گئی پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس ہزارہ ٹائون کراس پل کے نتیجے سےبروری پولیس کو 27سالہ نوجوان کی بوری بند لاش ملی تھی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر نے کے بعد ذبح کر کے لاش کو بوری میں بند کر کے پل کے نیچے پھینک کر فرار ہو گئےلاش کو شناخت کیلئے سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا تھا بدھ کو ہزارہ کے رہائشی علی خان ولد ایوب خان نے لاش کی شناخت اپنے بھائی مرزا حسین ہزارہ کے نام سے کر لی۔ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش بھائی کے حوالے کر دی گئی ۔