کوئٹہ(خ ن)بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شفافیت، مسابقت اور منصفانہ عمل کے تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے بی پیپرا پراکیورمنٹ کے حوالے سے مختصر گائیڈ لائنز جاری کرتا ہے۔ یہ رہنما اصول قواعد کے نفاذ میں موجود بعض ابہامات کو دور کرنے کے لیے مرتب کیے گئے ہیں تاکہ خریداری کے تمام مراحل میں شفاف، منصفانہ اور مقابلے پر مبنی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔بی پی پی آر اے نے ٹینڈرز کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے جن میں بالخصوص قاعدہ نمبر 34 اور 37 شامل ہیں۔ ان قواعد کے مطابق ٹینڈرز کے لیے واضح اور غیر مبہم تشخیصی معیار فراہم کرنا اور بولی کے دستاویزات یا عملِ ٹینڈرنگ میں غیر ضروری اور مشکل شرائط شامل نہ کرنا لازم ہے۔اس حوالے سے تمام پروکیورنگ ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بی پیپرا کے قواعد اور جاری کردہ رہنمائی پر سختی سے عمل کریں۔