کوئٹہ (پ ر) مرکزی رہنماء اتحاد اہلسنت بلوچستان مفتی محمد جان قاسمی نے اخلاص ٹاؤن کوئٹہ میں بزم اعلیٰ حضرت العالمی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوبﷺ کو تمام بنی نوع انسانوں سے زیادہ حسین و جمیل بنا کر مبعوث فرمایا اور آپ کی ذات مبارکہ کو خلق عظیم کی صفت سے متصف فرمایا انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقاء آپ ﷺکے خلق عظیم کو اپنانے میں ہے۔