• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی قدر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہوگا: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

لاہور(خبرنگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ پانی کی قدر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہو گا، پانی کوضائع ہونے سے بچانے کےلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، پانی قدرت کا وہ حسین تحفہ ہے جو نہ صرف فقط انسانوں کےلئے مخصوص ہے بلکہ نباتات، جمادات اور حیوانات کی بقا کےلئے بھی پانی ایک لازمی چیز ہے، پانی کے بغیر دنیا کی خوبصورتی اور رنگینی کا تصورکیا جا سکتاہے اور نہ ہی انسانی وجود کا تاہم غلط استعمال کی وجہ سے پانی کی قلت کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید