لاہور(خبرنگار) سیلاب بہت بڑی آفت ہے ہمیں اپنے مستحق بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے ہم دھوکے اور فریب کو معمولی اور خوبی سمجھ کررہے ہیں ،یہ بات امیر جماعت اہلحدیث پاکستان، حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بار بار آنے والے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات ہماری اجتماعی بداعمالیوں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات سے روگردانی کا نتیجہ ہیں۔