لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو پبلک ٹرانسپورٹ بحال رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تمام اضلاع میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ افسران کو مسلسل فیلڈ میں رہ کر مسافروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اور نجی ٹرانسپورٹر کی جانب سے کسی بھی زیادتی پر فوری شکایات کا ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں میں بھی میٹروز اور اورنج لائن ٹرین کی بلا تعطل سروس فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ہر ممکن کوشش ہے کہ مسافروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔