• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CPC نوجوان ڈاکٹروں کیلئےعملی تربیت کا بہترین ذریعہ،پرنسپل،پی جی ایم آئی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ کلینیکوپیتھالوجیکل کانفرنس (CPC) جیسے علمی فورمز نہ صرف میڈیکل طلبہ اور نوجوان ڈاکٹروں کے لیے عملی تربیت کا بہترین ذریعہ ہیں بلکہ مریضوں کو معیاری علاج اور درست تشخیص میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی قابلیت پیدا کرنے میں بھی دور رس نتائج کے حامل ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید