لاہور (جنرل رپورٹر) خواجہ عمران نذیر نے رکن صوبائی اسمبلی غزالی بٹ کے ہمراہ شاہدرہ فرخ آباد میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا -صوبائی وزیر نے ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی -صوبائی وزیر نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اس موقع پرمتعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو ریسکیو آپریشنز بارے بریفنگ دی -خواجہ صوبائی وزیر صحت و آبادی نے کہاکہ وقت مشکل ضرور ہے پر ہر مشکل کی طرح اس کا بھی سامنا کریں گے ۔