• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹیز میں ڈرگز اور طالبات کی ہراسمنٹ پرزیرو ٹالرنس،گورنر پنجاب

لاہور(خبرنگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ فپواسا کے نمائندگان ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور ڈاکٹر محمد اسلام نے گورنر پنجاب کو پنجاب کی یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اعلیٰ تعلیم سے وابستہ ہے جس کی کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ کو انڈسٹری سے منسلک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ جامعات کا مقصد تحقیق کا فروغ ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ڈرگز اور طالبات کی ہراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فپواسانمائندگان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ فپواسا نمائندگا ن نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور سے مزید