• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی یا غفلت برتنے پر افسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا ہے کہ کسی بھی مقام پر نااہلی یا غفلت برتنے پر افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ہم عمومی حالات سے نہیں،ہنگامی حالات سے گزر رہے ہیں، لاہور میں شدید بارش کے دوران وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا،لکشمی چوک پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے لاہور میں ہونیوالی بارش اور نکاسی آب بارے آگاہ کیا،بارش کے دو سپیلز سے لکشمی چوک اور اپر مال پر 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور سے مزید