لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی رابطہ کمیٹی کے ممبران مولانا عزیزالرحمن ثانی،پیررضوان نفیس،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا اشرف گجر، مولانا خالدمحمودنے ضلع لاہور کے مدارس کا تفصیلی دورہ کیا،مدارس کے مہتممین،علماء اور طلباء سے ملاقاتیں کیں اور انکو7 ستمبر ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کی دعوت دی،علماء کرام اور مدارس کے مہتممین نے ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کانفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کا اعلان کیا۔دریں اثناء مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا سمیع اللہ، مولانا اویس، حامد بلوچ، مولانا حمزہ ذکی نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔7ستمبر کا دن عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے یوم فتح مبین اورعاشقان رسول ﷺ کے لیے عظیم الشان کامیابی کا دن ہے۔