• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری لائیو اسٹاک کی زیرصدارت اجلاس فلڈ ریلیف کیمپس کی صورتحال کا جائزہ لیا

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری لائیو اسٹاک احمد عزیز تارڑ کی زیرصدارت فلڈ ریلیف کیمپس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں فلڈ ریلیف کیمپس پر تعینات تمام افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو اسٹاک نے فیلڈ اسٹاف کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ اور بھرپور تعاون یقینی بنایا جائے۔
لاہور سے مزید