• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کےتحفظ کیلئے افسران وعملہ متحرک ہیں،سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق فیلڈ میں متحرک ہیں۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلع قصور کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع قصور عمران علی اور ڈی پی او محمد عیسیٰ نے زمینی صورتحال اور جاری امدادی کاروائیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور ریسکیو آپریشن بارے تفصیلات دریافت کیں۔
لاہور سے مزید