لاہور(خبرنگار) پنجاب حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے پر غورکررہی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اے کا اجلاس ہوا جس میں متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پرغور بھی کیا گیا۔ دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالےسے اختیارات تفویض کر دیے۔