• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’حقوق کراچی مارچ‘‘ مسائل کے حل کیلئے پیش خیمہ ثابت ہوگا، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ”حقوق کراچی مارچ“ شہر کے ساڑھے3کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کی جدو جہد کو مزید تیز اور مسائل کے حل کے لیے پیش خیمہ ثابت ہو گا، قابض میئر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، وہ سن لیں کہ یہ دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے، 3دن کے اندر اگر ڈاکٹروں و ہاؤس آفیسرز کی تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مین نرسری اسٹاپ شارع فیصل پراتوار کو ہونے ہالے حقوق کراچی مارچ کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،منعم ظفر خان نے مارچ میں شرکت کی دعوت کے لیے شہریوں میں ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید