کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے،2 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 55 ساہ مختیار مسیح ولد بشیر مسیح جاں بحق جبکہ 9 سالہ اسد ،15 سالہ ریحان اور 55 سالہ ارشاد زخمی ہوگئے ،ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ تیز رفتار رکشا الٹنے سے فٹ پاتھ پرسویا شخص ہلاک ، رکشا میں سوار دو بچے اور ایک شخص زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق حادثے کے بعد رکشا ڈرائیور فرارہوگیا،بنارس ولیکا اسپتال پمپ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں55 برس کا شخص زخمی ہوگبا ، فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ،سپرہائی وے گوالیار سوسائٹی کے قریب ٹرک الٹنے سےدب کر مزدور 45 سالہ حفیظ الرحمن ٰجاں بحق ہو گیا،پورٹ قاسم چورنگی کے قریب مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 32 برس کا شخص زخمی ہوگیا ، فوری طور پری شناخت نہیں ہو سکی، علاوہ ازیں پورٹ قاسم نجی آئل کمپنی کے قریب جھاڑیوں سے 40 سالہ کامران کی دو روز پرانی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی قیوم آباد کا رہائشی اور نشے کا عادی تھا، موت کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ متوفی کو زیر زمین بجلی کا کیبل کاٹتے ہوئے کرنٹ لگا ہے ، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 50 ایف میں واقع گھر سے 35 سالہ کمال حسین کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کے اہلخانہ نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ متوفی نے مبینہ خودکشی کی ہے تاہم خودکشی کی وجوہات بتانے سے گریز کیا ہے ،پولیس نے بتایا کہ متوفی نشے کا عادی بھی بتایا جاتا ہے۔