کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی الیکٹرک بائیکس کا گرین فلیٹ شروع کرنے والی پاکستان کی پہلی میونسپلٹی بن گئی،میئر کراچی نے منصوبے کا افتتاح کردیا ،پہلے مرحلے میں کے ایم سی کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے ڈسپیچ رائیڈرز میں 20 بائیکس تقسیم کی گئیں ، صدر دفتر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہاکہ کریم آباد انڈر پاس سے پانی نکل چکا ہے،عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز ہڑتال کر کے تنخواہ نہیں بڑھوا سکتے، پنک بائیکس خواتین افسران کو دی جائیں گی تاکہ انہیں آمدورفت میں آسانی رہے، آئندہ کے ایم سی میں کوئی بھی پیٹرول بائیک نہیں خریدی جائے گی، تقریب کے دوران میئر کراچی نے کے ایم سی ملازمین کو بائیکس کی چابیاں دیں، میئر نے کہاکہ تمام نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کلیئر کردیے ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سرکاری نوکر کو سرکار کی بات ماننا ہوتی ہے، ہڑتال کرکے کام کرنا حل نہیں، جو کام نہیں کرے گا اسے شوکاز دیں گے۔