• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجر بازار میں واقع فلیٹ سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی، قتل سے قبل تشدد کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار نمبر 3 میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے 37 سالہ کلثوم زوجہ قمرعابدی کی گلا کٹی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ واقع کے وقت فلیٹ میں خاتون کی 7 سالہ بیٹی دوسرے کمرے میں سو رہی تھی،بیٹی نے سو کر اٹھنے کےبعد ماں کی لاش دیکھ کرشورمچایا جس پرفلیٹ کے مکین جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی ، مقتولہ کا شوہر نجی ٹی وی چینل کا کیمرا مین اور وہ روزانہ گھر کے دروازے کو باہر سے تالا لگا کر جاتا تھا تاہم جمعہ کی صبح اندر سے تالا لگا ہوا تھا،پولیس کے مطابق متوفیہ کو قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید