کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ میلاد شریف کے جلوس،ریلیوں اور پروگرامز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔15سو سالہ جشن ولادت احترام درود سلام کی صداؤں میں منائینگے،پاکستان سنی تحریک کے تحت عظیم الشان میلاد ریلی 11ربیع الاول کی رات لیاقت آباد ڈاکخانہ سے نکالی جائے گی،12ربیع الاول کو میلاد جلوس مرکز اہلسنت معین پلازہ سے نکلے گا ۔