اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اقوام عالم میں بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہا پسندی کے خطرناک عزائم اور بڑھتے ہوئے رجحانات کو جس طرح بے نقاب کیا ہے اس سے اب عالمی برادری بھارت سے بدظن ہوتی جارہی ہے پہلگام واقعہ اور کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کے بعد بھارت فتنہ الخوارج اور فتہ الہندوستان کی پراکسیزکے ذریعے اپنے مذموم ایجنڈہ کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، کشمیر اور پاکستان کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔