راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 6 کیسز رپورٹ ہوئے،ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی صورت حال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،جس میں اسلام آباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں لاروا ہاٹ سپاٹس اور کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہاکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز انسداد ڈینگی مہم کے تحت روزانہ کارروائیاں کریں، انہوں نے کہاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔جس میں شرکاء کو بتایاگیاکہ گزشتہ دس دوز کے دوران مجموعی طور پر لارواپائے جانے کے 333کیسز رپورٹ ہوئے۔