• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،مختلف واقعات میں پولیس نے 8 ملزمان اور 5 اشتہاری گرفتار کر لئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتارکرکے 55 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ بنی پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے کر 40 لیٹر شراب ، رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے 15 لیٹر شراب برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا پولیس نے ملزموں کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔راولپنڈی پولیس نے 4منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سات کلوسے زیادہ چرس برآمد کرلی ،تھانہ وارث خان پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 4 کلو 960 گرام چرس جب کہ تھانہ صدر واہ پولیس نے دوملزموں کو گرفتارکرکے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ دریں اثناءراولپنڈی پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرموں کوگرفتار کرلیا،تھانہ وارث خان پولیس نے ڈکیتی اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہار یوں کو گرفتار کر لیا،اشتہار ی 2023/24 سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھے، جب کہ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، اشتہاری 2024 سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھے۔
اسلام آباد سے مزید