راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 22موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلام آبادمیں رابری کی 3سٹریٹ کرائم کی ایک اور چوری کی تین وارداتوں میں شہریوں کو3موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور رقم سے محروم کردیاگیا، تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں دلاور حسین فیلڈ ورکر نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اربن پارٹی ایلیویشن پروگرام فیلڈ آفس سے ریکوری کیش93ہزارروپے بنک میں جمع کروانے جارہاتھاکہ 2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر ان سے 93ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈھوک حیات میں زین اقبال سےاسلحہ کی نوک پر 36ہزار روپے ،شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مصریال روڈ پر اللہ دتہ سےگن پوائنٹ پر 10ہزار روپے ،بھاٹہ چوک میں ظہیر سے گن پوائنٹ پر موبائل اور پانچ ہزار روپے چھین لئے گئے ،ڈھوک مٹکیال میں محمد آزادکے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیور ، سپنر اور 1500 روپے،ٹرالی اڈے کے قریب سیدہ ہاجرہ بی بی کے گھر سے طلائی زیورات ،چاندی کے زیور،ایل سی ڈی ،کپڑے وغیرہ ،،تلسہ روڈ پر راشد پرویز کے گھرسے ایک لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سول لائن کے علاقہ میں تیمور کے گھر سے تالے توڑ کر 2لیپ ٹاپ اور 37ہزار روپے،گل افشاں کالونی میں عذرا بی بی کے گھرسے2 تولے سونا، 2 موبائل اور قیمتی گھڑیاں چوری کرلی گئیں،اسلام آبادمیں رابری کی وارداتیں تھانہ کوہسار،تھانہ کورال اور تھانہ کرپاکے علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی واردات تھانہ کھنہ کے ایریامیں ہوئی۔