• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 پر بوگس کال کر اکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) 15 پر بوگس کال کرا کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس کاکہناہے کہ ملزم نے 15 پر کال کروائی کہ 4 مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مجھ سے رقم،موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا ہے،واقعہ کی اطلاع پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی، تحقیقات پر یہ بات سامنے آئی کہ کالر کے بھائی نے کمیٹی کی رقم 2 لاکھ 60 ہزارروپے اور موٹر سائیکل اپنی دکان میں چھپا دیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر اپنے بھائی سے 15 پر کال کروائی۔
اسلام آباد سے مزید