• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روات ،دو افغان منشیات فروشوں گرفتار،4 کلو سے زائد آئس برآمد کرلی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)روات پولیس نےدو افغان منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے4 کلو سے زیادہ آئس برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق منشیات سپلائر علی جان سے 2 کلو 50 گرام آئس جب کہ منشیات سپلائر احترام خان سے 2 کلو 100 گرام آئس برآمد ہوئی،گرفتار منشیات فروش پاکستان سے ڈی پورٹ کئے گئے افغان شہری ولی جان کا بھائی اور بھتیجا ہے،پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتے ہیں، دونوں ملزموں کے خلاف منشیات برآمدگی کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید