• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: زیرِحراست عبدو روزک، مشروط ضمانت پر رہا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے حامل نامور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کو مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کو 2 روز قبل مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

کمپنی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عبدو روزک کو گرفتار نہیں کیا گیا، انہیں تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ کمپنی ترجمان کے مطابق شکایت کی اصل وجہ نامعلوم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدو روزک کو مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، انہیں سفری پابندیوں کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار کو ضمانت کے بعد ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ 21 سالہ گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے جس کی وجہ سے انہیں دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا گلوکار بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 16ویں سیزن میں بھی حصہ لیا تھا جس کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہوگئے۔

عبدو روزک گزشتہ کچھ سالوں سے دبئی میں مقیم ہیں اور ان کے پاس دبئی کا گولڈن ویزا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید