کراچی (پ ر)بوتراب اسکاؤٹس کے سید ندیم تصدق کے مطابق اجلاس منعقد ہوا جسمیں چئیر مین جاوید رضا، ڈپٹی چئیر مین ،وائس چئیر مین اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےجاوید رضا نےمحرم الحرام میں امن وامان کے ساتھ شہر بھرمیں تمام جلوس و مجالس پرامن ہونے پر وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے تمام اداروں نے اپنے بہترین انداز میں فرائض انجام دئیے۔