• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیقی سرگرمیوں کو تدریسی عمل کا حصہ بنانا نصب العین ہے، ڈاکٹر خالد حفیظ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا روز اول سے ہی یہ نصب العین ہے کہ تحقیقی اورجدید تعلیمی سرگرمیوں کو تدریسی عمل کاحصہ بنایا جائے تاکہ طلبا معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں ان خیالات کا اظہارر وائس چانسلربیوٹمزپروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے بیوٹمز اور میزان بنک کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کرنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا بیوٹمز کی جانب سے وائس چانسلربیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ اور میزان بینک لمیٹڈکی جانب سے کاشف نثار نے یاداشت پر دستخط کیے پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہاکہ اس معاہدہ کے تحت مستقبل میں طلباء کومزید سہولیات فراہم کی جائینگی جس سے ادارے کی صلاحیتوں میں اضافہ اور نکھار متوقع ہے۔
کوئٹہ سے مزید