• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ کرایہ وصولی کی عوامی شکایات پر ٹیکسی اسٹینڈ پر کارروائی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ محمد علی درانی اور ایس پی ٹریفک سٹی شبانہ حبیب نے ہنہ اوڑک روٹ پر زائد کرایہ وصولی کی عوامی شکایات پر ٹیکسی اسٹینڈ پر کارروائی کرکے ایک مسافر ویگن کو سیکشن 115 کے تحت تحویل میں لے لیا حکام نے ویگن مالکان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنہ روٹ پر 120 روپے سے زائد کرایہ وصول کرنا قابلِ گرفت جرم ہے اور آئندہ اس خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی تاکہ مسافروں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
کوئٹہ سے مزید