• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی لوکل بسوں کے بعد چھوٹی بسوں کو بند کرنا قابل مذمت ہے، لوکل بس ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی اختر جان کاکڑ نے کوئٹہ میں بڑی لوکل بسوں کے بعد چھوٹی بسوں کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے بصورت دیگر تمام روٹس پر لوکل بسیں بند کردیں گے ، یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں ،اس موقع پر شیر احمد بلوچ ، بابو شفیع لہڑی ، بلند خان شاہوانی ، اقبال جتک ، صدیق قمبرانی ، ٹکری سعید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے لوکل ٹرانسپورٹروں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا جارہا ہے ، پہلے 52 سیٹر 105 بڑی بسز کو بند کیا گیاجس کی وجہ سے سینکڑوں خاندان نان شبینہ کے محتاج ہوگئے اور اب 26 سیٹر 400 مزدا بسیں بند کی جارہی ہیں ،بلاجواز طور پر ٹرانسپورٹروں سے ان کا روزگار چھینا جارہا ہے۔ ہماری 70 فیصد مزدا بسوں کا سیکرٹری آر ٹی اے، ایس پی ٹریفک ، ایم وی نے فزیکل چیکنگ کرکے سیمپل کے طور پر 22 گاڑیوں کو فٹ قرار دیا ، اس کے باوجود یہ فیصلہ کیا جارہا ہے ، لوکل ٹرانسپورٹ مالکان 3 سے 4 کروڑ روپے کی بسیں خریدنے سے قاصر ہیں ایسا کوئی فیصلہ کرنے کی بجائے تمام بسز کو چلنے دیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید