کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان عوا می پارٹی کے سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ شہید11 سالہ معصوم طالب علم مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بناکر انہیں عبرتناک سزا دلوائی جائے،بیان میں انہوںنے کہا کہ ملزم کی گرفتاری سی ٹی ڈی سمیت دیگرسیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔