• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش متاثرین کی امداد کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ،ڈپٹی اسپیکر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے صحبت پور میں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکام کو تاکید کی ہےکہ بارش متاثرین کی امداد کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور اور کیسکو چیف سے رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی کو یقینی بنانے ہدایت کی انہوں نے کہا کہ بارشوں سے رابطہ سڑکیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ وہ خود صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید