• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا کی فلاح و بہود کیلئےعملی قدامات کرینگے، سلیم رضا ایڈووکیٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستا ن ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن وکلا کی فلاح و بہود کے لئےعملی قدامات کرے گی ٹیکس اصلاحات کے لئے جامع تجاویز پر مشتمل مراسلہ ایف بی آر کو ارسال کردیا ہے ٹیکس وکلا انلینڈ ریونیو افسران کے ساتھ مشاورت سے نہ صرف ٹیکس پیئرز کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں گے بلکہ قومی ریونیو میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے کوشاں رہیں گے یہ باتیں انہوں نے بلوچستا ن ٹیکس بار ایسوسی ایشن اورکوئٹہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر کوئٹہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر داؤد خان،حمزہ ملک ایڈووکیٹ،انور علی قبل ازیں بلوچستا ن ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور کہا کہ ٹیکس بار کے قیا م کا مقصد کارپوریٹ سیکٹر کے وکلا کو متحد کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فورم مہیا کرنا ہے جو وکلا کی فلاح و بہود کے لئےعملی قدامات کرے انہوں نے کہا کہ جلد چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کے لئے وفد جائے گا اور انہیں بزنس کمیونٹی اور ٹیکس نظام میں موجود پیچیدگیوں سے آگاہ کرے گا۔
کوئٹہ سے مزید