• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوںکو مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت کیلئے سیمینار

کوئٹہ (خ ن)محکمہ امورِ نوجوانان بلوچستان کے زیرِ اہتمام ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انٹرپر ینیورشپ اور ڈیجیٹل مہارتوں جیسے جدید موضوعات پر رہنمائی اور تربیت فراہم کی گئی۔ سیمینار میں مختلف اسکولوں اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں طالبات نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صوبائی وزیر برائے کھیل امور نوجوانان راحیلہ حمید خان درانی نے شرکت کی۔ سیمینار میں خصوصی طور پر ورچوئل شرکت کرنے والے ملک کے معروف آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماہر قیصر رونجھا نے طلبا ء کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل اسکلز، مصنوعی ذہانت کے عملی اطلاق، اور کاروباری مواقع پر تفصیلی تربیت فراہم کی۔شاہ زیب نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ماہین بلوچ نے وومن انٹرپرنیورشپ پر تربیت فراہم کی۔ صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا کہ نوجوان باالخصوص لڑکیاں ہماری آبادی کا اہم حصہ ہیں جنہیں وقت کے تقاضوں کے مطابق ہنر اور علم سے لیس کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان الیاس بلوچ نے کہا کہ محکمہ نوجوانوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں ضروری پلیٹ فارم، ٹیکنیکل سپورٹ اور تربیتی مواقع فراہم کر رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید