کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ میں شمولیت پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، جذباتی نعروں ، بے بنیاد الزامات سے ورغلاکر زیادہ دیر تک لوگوں کو کو گمراہ نہیں رکھا جاسکتا ، زئی وخیلی کی سیاست پشتونخوامیپ نے کبھی نہیںکی اور جنہوں نے کی انہوں نے قومی تحریک کو نقصان پہنچاکر اپنے ذاتی مفادات وگروہی کو ترجیحات میں رکھا ، آج بھی پشتونخوامیپ کی سیاست ، پروگرام اور پارٹی چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کا بیانیہ ملک کے بحرانوں سے اور مظلوم اقوام وعوام کے مسائل ومشکلات کی نجات اور ترقی وخوشحالی پر مبنی ہے ۔پارٹی کارکنوں نے محنت کرنی ہوگی اور ایسے تمام افراد جوگمراہی ، غلط فہمی کا شکار ہوئے اور غیروں کی مفادات کی سیاست میں اپنا وقت ضیاع کررہے ہیں انہیں واپس اپنے قومی تحریک میں شامل کرنا ہوگا۔ان خیالات ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط ہنہ اوڑک علاقائی یونٹ کے سیکرٹری صادق خان کاکڑ نے پارٹی کے علاقائی یونٹ کے اجلاس اور شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شہبازز خان کاکڑ، سمیع اللہ کاکڑ نے اپنے گھرانوں سمیت اور رفیع اللہ کاکڑ نے پشتونخوامیپ میں واپسی کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال گزرنے پر نظریات وپروگرام سب اشکار ہ ہوچکے ہیں ۔ ہم اپنی قومی تحریک اور پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے اور پارٹی چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی رہبری میں جاری جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔