• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معدنیات لیجانے والے ٹرکوں کو تحفظ فراہم کرے،پشتونخوا نیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر سیکریٹری سید قادر آغا ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے بھر میں، بالخصوص کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر معدنیات لے جانے والے ٹرکوں کو تحفظ فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مسلم باغ ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر دلبر خان، انجمن تاجران کے صدر عارف کاکڑ، پلانٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فضل درانی اور حاجی امان اللہ خان کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پارٹی کے سینئر سیکریٹری سید قادر آغا ایڈوکیٹ، صوبائی آفس سیکریٹری ندا سنگر، صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز سلیمان بازئی، پروفیسر اسد ترین، جمعہ خان زرکون سے ملاقات کے دوران کی ۔وفد نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ حالیہ دنوں کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر، خصوصاً مستونگ اور کڈکوچہ کے علاقوں میں کرومائٹ سے بھرے ٹرکوں پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جس پر مائنز مالکان کو سخت تشویش لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان حملوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔سید قادر آغا ایڈووکیٹ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم باغ کے مختلف یونینز کے مطالبات جائز اور برحق ہیں۔ یہ حکومت اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف عوام کو تحفظ فراہم کرے، بلکہ کرومائٹ اوونرز کے ٹرکوں کو بھی مکمل سیکیورٹی دے۔
کوئٹہ سے مزید