کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبہ کے بیشتر اضلاع میں منگل کو موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم بعد دوپہر بارکھان،سبی، کوہلو ، موسی خیل،قلعہ سیف اللہ، لورالائی ،ڈیرہ بگٹی، ژوب، قلات ، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت35، گوادر33، قلات 30، تربت44،سبی38اور نوکنڈی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔