کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق قلات کے علاقے غوث آباد کا رہائشی سلمان احمد ولد عبدالقدوس گزشتہ روز موٹر سائیکل پر بازار جا رہا تھانامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔