اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے حکومت سے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کا مطالبہ کر دیا، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کےصدر ناصر منصورقریشی نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستان کی صنعتی مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے،توانائی کے بلند اخراجات ملک کے صنعتی شعبے کی پیداواری صلاحیت اور ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے ایک پائیدار اور صنعت دوست توانائی پالیسی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اصلاحات کے بغیر، نجی شعبے کو بین الاقوامی سطح پر سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ناصر منصور قریشی نے کہا کہ برسوں کے دوران، بجلی کی بلند قیمتوں نے صنعتی پیداوار میں زبردست کمی کی ہے اور ہماری عالمی مارکیٹ کی پوزیشن کو کمزور کیا ہے۔ "اب وقت آگیا ہے کہ اس رجحان کو ختم کرنے کے لیے جرات مندانہ، اصلاحی اقدامات اٹھائے جائیں۔