• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی،2ہزار 500لیٹر دودھ تلف

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2ہزار 500لیٹر دودھ تلف کر دیا۔ ترجمان کے مطابق علی الصبح ناکے لگا کر اسلام آباد ٹول پلازہ، ٹھلیاں اور ہاکلہ انٹر چینج پر 25دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1 لاکھ 20 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیاگیا۔جس میں سے 2 ہزار 500 لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیاگیا۔ ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں پر 1لاکھ 48ہزار روپےکے جرمانے بھی کیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید