• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے منگل کو تھانہ سمبل کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا ، سر چ آپریشن کے دوران120افراد،60 موٹر سائیکلوں اور10گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ دوران سرچ آ پر یشن28مشتبہ افراد کو تھا نہ بھی منتقل کیا گیا،ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید