• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس 17ملزمان کو گرفتار کر لیا،اسلحہ،منشیات اور شراب برآمد کر لی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا،اسلحہ،منشیات اور شراب برآمد کر لی۔ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئےراولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتارکرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، ریس کورس، سول لائنز، مندرہ اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتارکرکے 65 لیٹر شراب برآمد کر لی، تھانہ بنی پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرکے 30 لیٹر شراب ، صادق آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 15 لیٹر شراب ، رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10لیٹر شراب جب کہ گوجر خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب برآمدلی ۔دریں اثناءراولپنڈی پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث پانچ ملزموں کو گرفتارکرکے 9 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ،تھانہ وارث خان پولیس نے دو ملزموں کو گرفتارکرکے 3 کلو 570 گرام چرس ،آر اے بازار پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 2 کلو 400 گرام چرس ، مندرہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 632 گرام چرس برآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اسلام آباد سے مزید