راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بھائی نے چھری سے وارکرکے بھائی اور پھوپھو کوزخمی کردیا، تھانہ ریس کورس کو علی رضا نے بتایا کہ میرا بھائی اظہر عباس مسلح چھری گھر میں داخل ہوا میرے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا وار چھری مجھ پر گیاجو چھری دائیں آنکھ کے اوپر لگی میری پھوپھی رضیہ بی بی چھڑانے آئی تو اس نے وار چھری ان پر کیا جو پھوپھو رضیہ بی بی کو بائیں کن پٹی پر لگی اس کے بعد اظہر عباس نے اینٹیں اٹھا کر ماریں جو مجھے بائیں ٹانگ گھٹنے سے نیچے لگی جس سے میری ٹانگ ٹوٹ گئی اس کے علاوہ میرے پاؤں کے انگوٹھوں کو دانتوں سے کاٹتا رہا۔