• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب اور ضلع راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمور مسعود اکبر کی زیر صدارت عمران خان رہائی تحریک کے حوالے سے ضلع راولپنڈی کے عوامی ایم این ایز‘ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک تیمور مسعود اکبر‘ چوہدری محمد امیر افضل‘ عاقل خان ایڈووکیٹ‘ میجر لطاسب ستی‘ کرنل (ر) طارق بھٹی‘ کرنل (ر) اجمل صابر راجہ‘ محمد بشارت راجہ‘ شہریار ریاض‘ میڈم سیمابیہ طاہر‘ کرنل (ر) محمد شبیر‘ چوہدری جاوید کوثر‘ منیر اختر بھٹی‘ چوہدری محمد نذیر‘ سعدعلی خان‘ فہد مسعود اکبر‘ سردار ناصر علی خان‘ زیاد خلیق کیانی‘ راجہ راشد حفیظ‘ اسد عباس‘ راجہ تنویر اسلم نے شرکت کی۔ اجلاس میں 5اگست کو عمران خان رہائی تحریک میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔ اجلاس میں عوامی منتخب سات ایم این اے اور چودہ ایم پی اے سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر 5اگست کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا اور صدر شمالی پنجاب اور ضلعی صدر راولپنڈی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد سے مزید