راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کے 592تھانیداروں کی خدمات سی سی ڈی کے حوالے کردی گئیں ،آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پرڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا،جس کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات جنرل کیڈر،لیگل برانچ اورانوسٹی گیشن ونگ سے 592 سب انسپکٹروں اور اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کاتبادلہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں کر دیا گیا ہے، سی سی ڈی راولپنڈی ریجن کو68، ساہیوال 57، سرگودھا52،شیخوپورہ45،فیصل آباد 48، گوجرانوالہ اور گجرات 89،ڈیرہ غازی خان 65، بہاولپور 49، ملتان میں 52اور لاہور میں 67سب انسپکٹروں اور اے ایس آئیزکی خدمات سی سی ڈی کے حوالے کی گئی ہیں ۔