• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنی ٹریپ کاایک اور کیس سامنے آگیا، 9لاکھ روپے سے زیادہ رقم ہتھیالی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں ہنی ٹریپ کاایک اور کیس سامنے آگیا،3افراد کوبلیک میل کرکے 9لاکھ روپے سے زیادہ رقم ہتھیالی گئی ، تھانہ ریس کورس کو عثمان عباسی نے بتایا کہ پانچ چھ ماہ قبل ہمارے ادارے میں ایک لڑکی عروج رحمان نوکری کی تلاش کے سلسلے میں آئی اور ہماری آپس میں سلام دعا ہوئی اور عروج نے مجھے اپنے گھر رینج روڈ آنے کی دعوت دی جب میں ان کے گھر گیا تو مجھے ہنی ٹریپ کیا گیا اور اسلحہ کے زور پر میرے کپڑے اتروا کر ننگی ویڈیو بنائی گئی اور مجھے بلیک میل کر کے موقع پر 2 لاکھ روپے لیے اور اسلحہ کے زور پر میرا ویڈیو بیان لے کر میری جان بخشی کی پھر آئے روز مجھے بلیک میل کر کے مجھ سے 5 لاکھ روپے اور 10 ہزار روپے بذریعہ ایزی پیسہ منگوائے اور جب مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا تو میں نے اور رقم دینے سے انکار کیا تو میری ننگی ویڈیو میرے دوستو ں کے نمبر پر سینڈ کر دی اور جب میں نے اپنے دوستوں خورشید اور محمد نعیم سے بات کی تو انہوں نے مجھے بتلایا کہ یہی گینگ عروج اور راحیل ناصر عرف زین شاہ نعیم سے 2 لاکھ روپے اور خورشید سے 2 لاکھ 10 روپے ہنی ٹریپ کر کے ننگی ویڈیو وائرل کر کے حاصل کر چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید