راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سابقہ مقدمہ بازی کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیاگیا، تھانہ صادق آباد کومحمد حارث نے بتایا کہ ڈھوک پراچہ گلی میں کھڑاہوکر میں اپنے گھر کے سامنے میں اور میرا دوست محمد احتشام آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں اشتیاق احمد مسلح پسٹل 30 بور نعیم کیانی مسلح پسٹل 30 بور عمران عباسی خالی ہاتھ اور تین چار نامعلوم ملزمان جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں آگئے اورآتے ہی اشتیاق احمد نے پسٹل سے سیدھا فائر کیا جو محمد احتشام کو دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگا اور خون بہنے لگانعیم کیانی نے فائرنگ کی جو ہمارے گھر کے گیٹ پر گولیاں لگیں ملزمان ہوائی فائر کرتے ہوئے چلے گئے۔