• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری، شہری 2 گاڑیوں 19 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں کے شہری مختلف وارداتوں میں2 گاڑیاں 19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں کورئیر تقسیم کرنے والے ارسلان محمد سے گن پوائنٹ پر کمپنی کی رقم 18ہزار تین سوروپے ،تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں منیر احمد سے گن پوائنٹ پر ہینڈ بیگ جس میں دو لاکھ روپے اور پانچ لاکھ روپے کے طلائی زیورتھے ،تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں محمد عتیق کی بیکرزاینڈ جنرل سٹور سے ایک موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر 45ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈزوغیرہ ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ نیوسٹی میں سید مخدوم حسین شاہ نقوی کے گھر 4ملزمان داخل ہوئے مدعی اور اس کے چھوٹے بیٹے کواسلحہ کی نوک پر واش روم میں بند کر دیا اور گھر سے2 ایل سی ڈیز ،40ہزارروپے ، سلائی مشین اور اسلحہ ۔رحیم آباد میں ملک غلام حیدر کے گھر سے 8لاکھ15ہزار روپے اورسونا مالیتی ایک لاکھ روپے ،ڈھوک کالا خان میں نعیم عباس کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی 12لاکھ روپے ،ٹھلہ کلاں میں محمد عالم کے گھر سے 2 لاکھ 93ہزار اور کاغذات چوری کرلئے گئے۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 9 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار اور چار موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، تھانہ شالیمار، کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل ، ایک موبائل فون ، نقدی جبکہ تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں ایک موبائل فون اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید